پشاور، سکولوں کی دیواروں کو اونچاکرنے ، سیمنٹ کے بیریئر ، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہو سکا

جمعرات 8 جنوری 2015 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) خیبر پختونخوا حکو مت کی جانب سے صوبے بھر کے تمام سکولوں کی دیواروں کو اونچاکرنے ، سیمنٹ کے بیریئر ، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہو سکا سانحہ پشاور کے بعد خیبر پختونخواحکومت کی طرف سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کی مینجمنٹ کو تعلیمی اداروں کی سیکورٹی موئثر بنانے تک سکول نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن عملاً ان سیکورٹی ہدایات پر عمل درآمد ممکن نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

پندرہ نکات پر مشتمل ہدایات نامہ میں تمام سکولوں کو ہمہ وقت سیکورٹی گارڈ تعینات رکھنے کے علاوہ دیواریں اونچا کرنے ، سیمنٹ کے بیریئرز لگانے ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور آنے جانے والوں کے لئے چیکنگ کا موثر نظام بنانے کا کہا گیا ہے ، اجلاس میں تمام سکولوں کے سربراہوں کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنے سکولز کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں جس کے لئے سکولوں کی دیواروں کو 8 فٹ تک بلندی ، عمارت کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر ، خاردار تاروں ،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ، سیمنٹ بیریئرز کی تنصیب اورسیکورٹی گارڈز کی بھرتی سمیت ہتھ گاڑیوں اور چھابہ فروشوں کو سکولوں کے احاطہ سے مناسب فاصلہ پر اور کینٹین و دیگر سٹاف کے مکمل کوائف سیکورٹی اداروں کو فراہمی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :