خیبر پختونخوا میں مظبوط تنظیمی نیٹ ورک متحرک کردیاہے،خانزادہ خان

جمعرات 8 جنوری 2015 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر خانزادہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مظبوط تنظیمی نیٹ ورک متحرک کردیاہے،تنظیم سازی آخری مراحل میں ہے جس کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام تحریک انصاف کو منڈیٹ دے کر پچھتا رہے ہیں ملک میں بلخصوص پختونخوامیں عوام ہر طرح کے مسائل میں گہرے ہوئے ہیں جس کا حکمرانوں کو کسی قسم کا خیال نہیں ۔

صوبے میں بڑھتے مسائل حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے صوبے کے بڑھتے ہوئے مسائل ،اغواں برائے توا ن اور امن و آمان جیسے مسائل نے حکمرانوں کی گڈرگورنس کی کلی کھول دی ہیں ۔اْنہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا یہی رویہ رہا توعوام کا خدا ہی حافظ ہے۔