کوئٹہ،بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ،

میئر اور ڈپٹی میئر کے خواہش مند کونسلرز نے بھاگ دوڑ شروع کر دی تاہم حتمی نام اب تک سامنے نہ آسکے

جمعرات 8 جنوری 2015 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا کوئٹہ میٹرپولیٹن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے خواہش مند کونسلرز نے بھاگ دوڑ شروع کر دی تاہم حتمی نام اب تک سامنے نہ آسکے تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نظام جو گزشتہ ایک سال سے التواء کا شکار تھا امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ جنوری کے اختتام تک آخری مرحلے کے انتخابات ہو جائیں گے تاہم پشتونخوا اور اتحادی اور آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے فل ہال دونوں پارٹیوں کی جانب سے میئر اور ڈپٹی میئرکے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر کے خواہش مند کونسلر ذاتی نوعیت پر کونسلرز سے رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور حمایت کیلئے پرکشش مراعات کے وعدے طے کئے جارہے ہیں صوبائی دارالحکومت کی سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق میئر کیلئے سخت اور کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے تاہم اس بھاگ دوڑ میں جہاں بلدیاتی نظام کے پرانے کھلاڑی کردار ادا کررہے ہیں اسی میدان میں کچھ نئے چہرے بھی نمودار ہو چکے ہیں جو اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔