ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم نے آخر دم تک محکوم مظلوم انسانوں حقوق ٍ آواز بلند کرتے ہوئے تاریخ میں لازوال قربانیاں رقم کیں،غلام نبی مری

جمعرات 8 جنوری 2015 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن وضلعی ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں تحریک آزادی کے رہنماء بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار اور بی این پی کے بانی رہنماء ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کے 19جنوری کو چھٹی برسی کے موقع پر مرحوم رہنماء کے عظیم قربانیوں جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک صاحب نے انگریز کے دور حکومت سے لیکر آخر دم تک محکوم مظلوم انسانوں کی غصب شدہ حقوق آمریت کے خلاف شاندار انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے تاریخ میں لازوال قربانیاں رقم کی جنہیں رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی ناقابل فراموش جدوجہد اورقربانیاں محکوم و مظلوم اور کچلے ہوئے طبقات تمام ترقی پسند ذی شعور انسانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے تمام مشکل اور کٹھن وقتوں میں اپنے اصولی موقف اور نظریے پرکاربند رہ کر انگریز استعمار سے لیکر ہر آنے والے آمر اور نام نہاد جمہوری دور حکمرانوں کے ظلم و ستم جبر استعدادکو للکارتے ہوئے محکوم قوموں کی آزادی کی تحریک کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ریاستی اذیت خانوں ٹارچر سیلوں میں قید و بند کی صعبوتیں اور دیگر اذیتوں کا جوان مردی اور خندہ پیشانی و ثابت قدمی سے حالات کا مقابلہ کیا اورقومی تحریکوں کی جدوجہد میں کبھی بھی سودے بازی نہیں کی اور اپنے کردار و گفتار سے یہ ثابت کیا وہ سرزمین کے ایک سچے سیاسی رہنماء کی صلاحیتوں کے مالک ہیں انہوں نے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم آخر دم تک بلوچ پشتون اتحاد کے داعی اور برادر اقوام کو مشترکہ طور پر استعماری قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنے پر منظم کرتے رہے نوری نصیرخان اور احمد شاہ ابدالی جیسے اکابرین کی مشترکہ جدوجہد کے فلسفے کو ملک عبدالعلی کاکڑ نے ہمیشہ عملی جامہ پہنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی جدوجہد فکر و فلسفے قوم وطن دوست تمام ترقی پسند سیاسی کارکنوں کیلئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے کہ اسے اپنا کر اپنے قومی حقوق کی دفاع کرسکتے ہیں اور آنے والے چیلنجز اور مشکلات کو ناکام بناسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی عظیم قربانیوں اور سیاسی جدوجہد کے موقع پر 19جنوری کو ان کے چھٹی برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اجتماعات کا اہتمام کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :