اسلام آبادمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 27سالہ نوجوان جاں بحق ،ملزمان فرار

جمعرات 8 جنوری 2015 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 27سالہ نوجوان جاں بحق ،ملزمان فرار،لاش ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہارون الرشیدجومردان کارہائشی ہے ،جس کی عمر27سال بتائی جاتی ہے ،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے قتل ہوگیاہے ،جس کی لاش ترنول شیل پمپ کے پاس سے ملی ہے ،پولیس نے لاش پمزہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ تھانہ ترنول میں نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :