شہباز تاثیر کے اغواءمیں ملوث کالعدم جماعت کا اہم کمانڈر گرفتار

جمعرات 8 جنوری 2015 23:10

شہباز تاثیر کے اغواءمیں ملوث کالعدم جماعت کا اہم کمانڈر گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) خفیہ اداروں کی اطلاع پر سی آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے اہم طالبان کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد سی آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے سبزہ زار سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا جبکہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی شناخت معظم رشید کے نام سے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی آئی اے کے مطابق معظم رشید لاہور کے معاملات سنبھالتا تھا جبکہ یہ دہشت گرد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغواءمیں بھی ملوث ہے۔ ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ گرفتار کمانڈر معظم رشید سے اسلحہ اور جہادی لیٹریچر بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :