دینی مدارس امن کے گہوارے ہیں،مدارس کے خلاف امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے،مولاناولی محمدترابی،

مدارس کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے نہ ہی حکومت کے ایجنڈے میں مدارس شامل ہیں،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کی یقین دھانی

جمعرات 8 جنوری 2015 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی نے صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس امن کے گہوارے ہیں،مدارس کے خلاف امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے،اگرحکومت کوکسی مدرسے سے متعلق کوئی خدشہ ہے تووفاق المدارس یاجمعیت علماء اسلام کواعتمادمیں لیکرتفتیش کرے ،وزیرداخلہ نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مدارس کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے نہ ہی حکومت کے ایجنڈے میں مدارس شامل ہیں،درین اثناء مولاناولی محمدترابی،مولاناعبدالحنان،مولانامحمدسلیم،حافظ قدرت اللہ،مولانامحمودالحسن اورمفتی ممتازاحمدنے کلی سردہ سریاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کوسیکولرریاست بننے نہیں دیں گے،مذہبی حلقوں کے خلاف امتیازی قانون مغرب کوخوش کرنے کی کوشش ہے جس سے علماء میں اشتعال پایاجاتاہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی بات کہ مشرقی بائی پاس میں سارے غیرملکی رہتے ہیں ان کومعلوم ہوناچاہیے کہ پورے ملک میں غیرملکی رہتے ہیں،چاروں صوبوں کے اہم شہروں میں غیرملکی آبادہیں پھرایک علاقے کوٹارگٹ بناناسمجھ سے بالاترہے، علاوہ ازین مولاناولی محمدترابی اورمولانامحمدسلیم نے جامعہ الہدی سٹلائٹ ٹاوٴن میں محفل حسن قرآت سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ قرآن پاک ہدایت کاسرچشمہ ہے،قرآنی قوانین پرعمل درآمدسے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے مسلمانوں کے لئے صرف قرآن پاک پرایمان لاناکافی نہیں بلکہ قرآن پاک کوسمجھنا،پڑھنااوراس کے احکام پرعمل کرنابھی لازمی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذنہیں ہوگاتب تک مسائل بڑھتے رہیں گے جمعیت کی جدوجہداسلامی نظام کے نفاذتک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :