70 سے زائد سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کی بقا کیلئے تحفظ جمہوریت اتحاد قائم کردیا

قانون کی بالا دستی جمہوریت کی بنیاد اور ملک کے استحکام کی ضامن ہے ، فوجی عدالتوں کا قیام حوصلہ افزاہے،ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری ، حکومت کو پارلیمنٹ سے باہرتمام چھوٹی بڑی سیاسی جما عتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا،قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،کل جماعتی انسداد دہشتگردی کانفرنس

جمعرات 8 جنوری 2015 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ70 سے زائد سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کی بقا کیلئے تحفظ جمہوریت اتحاد قائم کرنے کا اعلان کر دیا جسکی منظوری پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے زیر اہتما م کل جماعتی انسداد دہشتگردی کانفرنس میں شامل جماعتوں نے دے دی ۔

(جاری ہے)

دوسرے دن کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری نے ملک کو درپیش مسائل اور موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی جمہوریت کی بنیاد اور ملک کے ستحکام کی ضامن ہے موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام حوصلہ افزاہے مگر اس پر حکومت کو پارلیمنٹ سے باہرتمام چھوٹی بڑی سیاسی جما عتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا جو نہیں لیا گیا کانفرنس کے حتمی اعلامیہ میں آل پارٹیز کانفرنس میں موجود تمام70 جماعتوں نے سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت کی اور دہشتگردی کے خلاف ہر محاذ پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم کیا اعلامیہ میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ ملک کے موجودہ قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا نیشنل ایکشن پلان اور قانون کے اندر اکیسویں ترمیم موجودہ حالات میں انتہائی اہم دستاویز ہے مگر اے پی سی اس کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے کیونکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تما م سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی اعلامیہ میں فوجی عدالتوں کے قیام کو دہشتگردی کے خاتمہ کے لیئے وقت کی ضرورت قرار دیا گیا لیکن اس پر اے پی سی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورت کے عمل کو وسیع کرنے کی تجویز دی تاکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنا کردار ادا کر سکے اے پی سی میں پاک آرمی کے ضرب عضب آپریشن کو دہشتگردوں اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیئے اہم قرار دیا گیا کیونکہ ملک میں امن اور ترقی کا عمل اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو گا آپریشن ضرب عضب کو ممکن بنانے کے لیئے حکومت کی کاوشوں کو سراہا گیا ملک میں دیگر مسائل پر تمام جماعتوں کے سربراہوں نے تفصیل سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتخابی عمل کی تعمیر نو اور اداروں سے کرپشن کے خاتمہ کے لیئے زور دیا اعلامیہ میں پاکستان میں جمہوریت کے استحکام ،آئین کی بالا دستی اور عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا گیا اور اس پر عمل کرنے کے لیئے تحفظ جمہوریت اتحاد کے قیام کا اعلان کیا کانفرنس کے دوسرے دن ،پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے چیئر مین داکٹر آفتاب سلہری کے علاوہ تعمیر پاکستان پارٹی کے چیئر مین جنرل (ر) فیض علی چشتی ، متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی ایس اے ا قبال قادری اور ساجد اقبال ، سابق ایم این اے امجد علی وڑائچ،سابق وفاقی وزیر جے سالک،عبداللہ گل ،پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے سینئر نائب صدر جاوید اکرم ملک ، دانش چنا، ڈاکٹر ایم شہباز مرزا ،نائلہ جے دیال، اے پی ایم ایل کے مرکزی نائب صدر سردار دلشاد رند اور دیگر شامل جماعتوں کے سربراہان نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :