ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاح میں سرکاری زمینوں ، املاک کی حفاظت یقینی بنانے کا پابند کیا جائیگا، شیخ جعفر مندوخیل،

غفلت کو تا ہیوں کا دورگزر چکا ہے ،ذمہ داریوں کا درست و شفاف سمت تعین ادا کیا جائے ،وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان

جمعرات 8 جنوری 2015 22:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ بلو چستان کے صدر صوبائی وزیر ریونیو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں تما م اضلا ع کے ڈپٹی کمشنر کو اس با ت کا پا بند کیا جائیگا کہ وہ اپنے اپنے اضلا ع میں سرکا ری زمینوں اور املا ک کی حفا ظت کو یقینی بنائیں اور محکمہ ریونیو بلو چستان کے بغیر خود سے کسی قسم کا کوئی اقداما نہ اٹھائیں کیونکہ یہ ڈی سی کے اختیار میں نہیں آتا ہے ان خیالا ت کا اظہار محکمہ ریو نیو بورڈ بلو چستان کے ایک اہم اجلا س کی صدا رت کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر جعفر مندوخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ریونیو سے متعلق کسی بھی فیصلے میں ریونیوبو رڈ کے پا بندہیں وہ نہ تو باد شاہ ہیں اور نہ ہی وہ اتنے با اختیار ہیں کہ خود سے ریونیو کے متعلق کوئی اقدامات اٹھائیں جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمیں اطلا عات مل رہے ہیں ک کئی علا قوں میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سرکا ری زمینوں اور املاک کے علا وہ ریونیوکے معاملا ت خو د سے ڈیل کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی اقدام ہے اور ہم تمام ڈی سیز کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بے تاج باد شاہ نہیں بلکہ ریونیوبورڈ بلو چستان کے بحثیت ریونیو کلکٹر ما تحت ہیں جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ تما م اضلا ع میں شفا ف اندا ز میں اصلا حا ت نا فظ کر کے پٹوار راج اور کرپشن کا خاتمہ کر نا ہے ہم تما م اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ بیحثیت ضلعی ریونیو کلکٹر اپنے اپنے اضلا ع میں زمین ٹرا نسفر ریٹ کیلئے ایک فکس ریٹ ٹیبل بنالیں اور اُسی پر عمل درآمد کریں اور ریو ینو بورڈ کو ان اقداما ت سے اگاہ کریں جعفر مندوخیل نے کہاہے کہ ہر ضلع میں کوتاہیاں اور غفلت برتی جارہی ہے جو اب بردا شت نہیں ،اور غفلت کو تا ہیوں کا دورگزر چکا ہے لہٰذا اپنے اپنی ذمہ داریوں کا درست و شفاف سمت تعین ادا کیا جائے کیونکہ ہم فیصلہ کر چکے ہیں ک اب کسی ضلع میں کوئی من مانی نہیں ہونے دیں گے باالخصو ص کو ئٹہ ،گوادر،اور لسبیلہ میں سرکاری زمینوں اور املاک کے سلسلے میں ما ضی میں جو کر پشن اور بے قاعدگیاں ہوئی ہیں ان کو درست کیا جا ئیگا اور ذمہ داروں سے پو چھیں گے ۔

(جاری ہے)

جعفر مندوخیل نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ ریو نیو میں کر پشن اور غلط کاموں کو ٹریس کیا جا ئیں گے اور ان کے کیسوں کو انٹی کرپشن اور نیب بھیجا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :