اکیسویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے متفقہ منظوری ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے، نوید قائم خانی
جمعرات 8 جنوری 2015 22:46
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) اکیسویں آئینی ترمیم کی پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں سے متفقہ منظوری ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی نے 21ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے مشترکہ منظوری کے موقع پر ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے صدر بشارت علی قائم خانی و اراکین میں مٹھائی کی تقسیم کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ رکن زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے متفقہ منظوری پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کے مترادف ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف موثر قانون سازی اور اس قانون پر فوری عمل درآمد کے ذریعے ہے دہشت گردی کے ناسور کا علاج ممکن ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی میں اضافے کی وجوہات اور اس کے تدارک کے لئے تجاویز پوری قوم کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔
لیکن افسوس قائد تحریک الطاف حسین کی تجاویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور نہ کرنے کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کو اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف اصولی موقف اختیار کر کے اس پر ذرہ برابر بھی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا۔ جس کی بدولت آج 21ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور ہو کر ایک قانونی دستاویز کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام اللہ تعالیٰ کے شکر گذار ہیں کہ اس نے ہمیں قائد تحریک الطاف حسین جیسی نعمت سے نوازا ہے ۔ آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں قائد تحریک الطاف حسین کی دور اندیشی کا اعتراف کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحدو متفق ہو چکی ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلح افواج کے جوانوں کے قربانیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.