فلوریڈا میں 11 اور 15 سالہ دو بہنوں کو 16 سالہ بھائی کو سوتے ہوئے گولی مارکر قتل کرنے کے جرم میں گرفتار

جمعرات 8 جنوری 2015 22:46

فلوریڈا میں 11 اور 15 سالہ دو بہنوں کو 16 سالہ بھائی کو سوتے ہوئے گولی مارکر ..

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں 11 اور 15 سالہ دو بہنوں کو 16 سالہ بھائی کو سوتے ہوئے گولی مارکر قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 15 سالہ مسٹی رینی کورنیگے جنہیں ایریل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے اپنے والدین کی پستول کا استعمال کرکے بھائی ڈیمین کورنیگے کو اپنے گھر میں قتل کیا افسران نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں چھوٹی بہن نیکول کورنیگے نے بھی مدد کی تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہوں نے کیا کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

کولمبیا کاوٴنٹی شیرفس کے ترجمان مرے اسمتھ نے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل کے بعد دونوں لڑکیاں فرار ہوگئیں جنہیں بعد میں ڈھونڈ لیا گیااسمتھ نے بتایا کہ دونوں بہنوں نے گھر میں شوٹنگ کے ایک واقعے کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے متاثرہ گھر پہنچنے کے بعد انہیں لونگ روم میں ڈیمین کی لاش ملی جنہیں ایک گولی ماری گئی تھی انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 15 سالہ بہن نے اپنے والدین کے بیڈ روم سے پستول حاصل کی اور اسے اپنے بھائی کو قتل کرنے میں استعمال کیا۔بہنوں کے والدین کو بھی بچوں سے غلفت برتنے پر مقدمے کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :