سندھ حکومت بند شوگرملز چالو اور اپنے اعلان کردہ نرخ 182روپے فی من پر گنا کاشتکاروں سے خریدنے کا پابندکرکے اپنی رٹ بحال کرے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

جمعرات 8 جنوری 2015 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت بند شوگرملز چالو اور اپنے اعلان کردہ نرخ 182روپے فی من پر گنا کاشتکاروں سے خریدنے کا پابندکرکے اپنی رٹ بحال کرینے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت بند شوگرملز چالو اور اپنے اعلان کردہ نرخ 182روپے فی من پر گنا کاشتکاروں سے خریدنے کا پابندکرکے اپنی رٹ بحال کرے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ شوگر ملز مالکان کی طرف سے کاشتکاروں کو حراساں اورملز کو بند کرکے مظلوم طبقے ہاریوں کامعاشی قتل بھی ایک قسم کی دہشتگردی ہے۔شوگر ملز مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کاشتکار طبقہ سخت پریشان اور سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،مگر سندھ حکومت بے حسی کی عملی تصویر بننے کے ساتھ کاشتکاروں کی مدد کی بجائے سرمایہ دار طبقے کی سرپرست بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاریوں سمیت تمام مظلوم طبقات کو اپنے حقوق کی خاطر اور ظالم ٹولے سے نجات کیلئے بیدار ہونا پڑے گا۔استحصالی ٹولے سے نجات حاصل کئے بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی کیونکہ ظالم تھوڑے پھر چاہے وہ کس پارٹی یاکلاس سے تعلق رکھتے ہوں مگر اپنے مفادات کیلئے متحد ہیں،مظلوم اکثریت میں ہونے کے باوجود تتر بتر ہونے کی وجہ سے استحصالی ٹولے کے مظالم کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :