اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یہودیوں کے آلہ کار ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

جمعرات 8 جنوری 2015 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یہودیوں کے آلہ کار ہیں ،انتہا پسندی دہشتگردی ملک کے لئے زہر قاتل ہے ،فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے حکومت سخت اقدامات کرئے،مسلمانوں کوآپس میں لڑانا یہود ونصاری کا فارمولاہے تاکہ پاکستان کو کمزور کرسکیں،مسلمان کا لبادہ اوڑھ کر خود ساختہ مذہب طاقت کے زور پر مسلط کرنیوالے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ،پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے ،پاکستان اسلام کا قلعہ اس وجہ سے ہے کہ یہاں عاشقان رسول ﷺ بستے ہیں ،پوری قوم انتہا پسند دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے یکجا ہے ،کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ضرب عضب آپریشن کے دائرہ کار کو ملک بھر میں پھیلایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کالعدم اور نام بدل کرکام کرنیوالی تنظیموں پر حکومت مکمل پابندی عائد کرئے ،پاکستان ہمارے اکابرین نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر حاصل کیا اور آج بانیان پاکستان کی اولادیں ملک کو بچانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،اسلام اور پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ سانحہ نشترپارک کے اصل کرداروں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جاتیں تو ملک میں دہشتگردی عروج پر نہیں پہنچتی،فوجی عدالتوں کی حمایت ملک بچانے اور دہشتگردوں کو فوری کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے کی ہے ،عوام حکومت اور فوج سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر امید ہیں ،پاکستان سنی تحریک دہشتگردی کے خلاف ہر مثبت اقدام کی حمایت کریگی۔

متعلقہ عنوان :