25جنوری کی انقلاب نظام مصطفےٰ کانفرنس کے حوالے سے جے یوپی کراچی کے ذمہ داران کا اجلاس آج ہوگا

جمعرات 8 جنوری 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان کراچی کے تمام عہدیداران اور ذمہ داران کا اہم ترین اجلاس آج مورخہ 9جنوری بروزجمعة المبارک بعدنمازعشاء جامع مسجد قباء کے ایم سی ورکشاپ نشترروڈ رنچھوڑلین میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیرابوطالب، صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ السیدعقیل انجم قادری، ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، سینئر نائب صدر مفتی محمدرفیع الرحمٰن نورانی، جنرل سیکریٹری مفتی محمدبشیرالقادری نورانی ضیائی، علامہ عبدالغفاراویسی ودیگر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں 25جنوری کو نورانی چورنگی (نمائش)پر منعقدہ انقلاب نظام مصطفےٰ ﷺ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت اور لائحہء عمل طے کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :