سندھ حکومت کا 12 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

جمعرات 8 جنوری 2015 22:14

سندھ حکومت کا 12 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) سکولوں اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس گورنر سندھ کی سربراہی میں گورنر ہاﺅس میں منعقد کیا گیا جس میں وزیر تعلیم ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ سمیت پاک فوج اور انٹیلی جنس کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 12 جنوری کو کھول دیے جائیں گے جبکہ سکول کھلنے سے پہلے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کی بیرونی سیکورٹی کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس پر عائد ہو گی جبکہ اداروں کی اندرونی سیکورٹی خود تعلیمی ادارہ کرے گا۔اس اجلاس میں کمشنر کراچی کی زیر صدارت سیکورٹی آڈٹ کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے جو سیکورٹی کے معاملات پر نظر رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :