فرانس میں اخبار کے دفتر پر حملے کے بعد مساجدپر حملے

جمعرات 8 جنوری 2015 21:53

فرانس میں اخبار کے دفتر پر حملے کے بعد مساجدپر حملے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء)فرانس کے دارلحکومت میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے میں چیف ایڈیٹر سمیت بارہ افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں دو مساجد پر حملے کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو پیرس سے مغرب کی جانب واقع شہر لا مان میں واقع ایک مسجد پر بغیر باردو کے تین دستی بم پھینکے گئے۔اس کے علاوہ ایک دوسرے علاقے پورت لا نوول میں شام کی نماز کے فوری بعد مسجد کے ہال کی جانب فائرنگ کی گئی جبکہ ویلنفرانش سر ساون میں ایک مسجد کے قریب واقع کباب کی دکان میں بھی دھماکہ ہوا ہے۔