Live Updates

عمران خان کی شادی انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی ،

نکاح میں ایک لاکھ روپے حق مہر ریحام خان کو ادا کئے گئے، مفتی سعید انور نے نکاح پڑھایا ، زندگی میں بہت سے لوگوں کے نکاح پڑھائے لیکن جتنی خوشی عمران خان کے نکاح پڑھانے پر ہے کبھی نہیں ہوئی، مفتی سعید انور

جمعرات 8 جنوری 2015 21:31

عمران خان کی شادی انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی شادی انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی جس میں چند قریبی عزیز اور دوست شریک تھے نکاح میں ایک لاکھ روپے حق مہر ریحام خان کو ادا کئے گئے ۔

(جاری ہے)

مفتی سعید انور نے عمران خان کا نکاح پڑھایا جو انتہائی خوش نظر آرہے تھے ۔ انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سے لوگوں کے نکاح پڑھائے لیکن جتنی خوشی عمران خان کے نکاح پڑھانے پر ہے کبھی نہیں ہوئی اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوش وخرم رکھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :