وزیر اعظم پاکستان کی بحرین کے وزیر اعظم سے ون ٹو ون ملاقات

جمعرات 8 جنوری 2015 12:11

وزیر اعظم پاکستان کی بحرین کے وزیر اعظم سے ون ٹو ون ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے ون ٹو ون ملاقات کی۔ دونوں وزیر اعظموں کے مابین ملاقات قضیبیہ پیلس میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے اور پاکستان میں بالخصوص توانائی کے شعبے میں بحرین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بحرین اور پاکستان متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ اس موقع پر بحرین کے وزیر اعظم نے بحرین کے استحکام اور سماجی و اقتصادی بہتری کے لیے پاکستان کی برادری خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :