مشرف غداری کیس: کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا مسترد

جمعرات 8 جنوری 2015 11:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) مشرف غداری کیس کے حوالے سے عدالت نے استغاثہ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ حکومت کی رضامندی سے ہائیکورٹ نے کیا ہے۔ وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت اس کیس کو جاری رکھ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ نہ توکسی فورم کی جانب سے کالعدم قرار دیا گیا ہے نہ ہیحکومت کی طرف سے چیلنج کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک 3 نومبر کا اقدام انفرادی نہیں تھا۔ علاوہ ازیں اس کیس میں 3 ملزمان، شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو شریک جرم ٹھہرایا گیاہے ۔ تاہم کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :