بلو چستان کی معیشت کا انحصا ر زرعی شعبے پر ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،

زمینداروں کی مشکلات سے صوبائی حکومت بخو بی آگا ہ ہے، زرعی ٹیو ب ویلو ں کی سبسڈی کو بر قرار رکھنے کیلئے معا ملہ وفا تی حکومت کے سا تھ اٹھا یا جا ئے گا،کیسکو ہر ضلع کے تمام فیڈروں سے بجلی کی منصفانہ تقسیم اور غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے زرعی صا رفین کو بل کی ادائیگی کے دائر ے میں لا نے کیلئے اقدامات اٹھا ئے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 7 جنوری 2015 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) وزیر اعلی بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کے کہ بلو چستان کی معیشت کا انحصا ر زرعی شعبے پر ہے ۔زمینداروں کی مشکلات سے صوبائی حکومت بخو بی آگا ہ ہے زرعی ٹیو ب ویلو ں کی سبسڈی کو بر قرار رکھنے کے لئے معا ملہ دفا تی حکومت کے سا تھ اٹھا یا جا ئے گا ۔کیسکو ہر ضلع کے تمام فیڈروں سے بجلی کی منصفانہ تقسیم اور غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے زرعی صا رفین کو بل کی اد ائیگی کے دائر ے میں لا نے کے لئے اقدامات اٹھا ئے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے زرعی صارفین کو درپیش مسا ئل سے متعلق منقعدہ اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلا س میں صو با ئی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ،صو با ئی مشیر خزانہ میر خالد لا نگو، چیف ایگزیکٹیوآفیسرکیسکو سیدبلیغ الزمان اور دیگر حکام نے بھی شر کت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان کی معشیت کا انحصا ر یہاں کے زرعی شعبے سے وابستہ ہے طو یل خشک سا لی ،بجلی بحران ،فصلا ت کی منا سب قیمت نہ ملنے جیسے مسا ئل نے زرعی شعبے کو تباہی کے دھا نے پر لا کھڑا کیا ہے صو بے میں صنعتیں اور روزگار کے دیگر زرائع بھی نہ ہونے کے برابر ہیں صو بے کے عوام کا واحد زریعہ معاش زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے بلو چستان کے عوام کو درپیش مشکلا ت اور یہاں کے مخصو ص حالات کا تقا ضہ ہے کہ کیسکو زمینداروں کے لئے مزید مشکلات پیدا کرنے سے گر یز کرتے ہو ئے ادارے میں کر پشن کے خا تمے گڈگورنس کے قیام ،صا رفین کو بجلی کی منصفانہ تقسیم اور دیگر سہو لیا ت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے وزیر اعلی نے کہا کہ نادہندہ صا رفین سے بلوں کی ادائیگی کے لئے بہتر اور شفاف نظام وضع کیا جائے نا دہندہ صا رفین کی سزا مکمل فیڈر کو بند کر کے بل ادا کرنے والے دیگر تمام زمینداروں کو نہ دی جا ئے انہوں نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت بل ادا کئے بغیربجلی کے استعمال کوہرگز جائز قرار نہیں دیتی لیکن جو زمینداربل ادائیگی کے دائر ے میںآ نا چا ہتے ہیں کیسکو ان کی حو صلہ افرائی کر ے اور کر پشن کے خاتمے کے لئے اپنے ادارے میں احتساب کا مو ثر نظام و ضع کر تے ہو ئے اپنے بدعنوان اہلکا روں اور افسران پر بھی ہا تھ ڈالے وزیر اعلی نے کہاکہ زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی بر قرار رکھنے ،بل ادائیگی کے دائر ے سے باہر کے ٹیوب ویلوں کو بل کے دائر ے میں لا نے سے متعلق وفا قی حکومت کیسا تھ مذکورہ معاملے کو اٹھا یا جا ئے گا ۔

اجلاس میں خضدار کے زمینداروں کو درپیش مسائل کا بھی تفصیلی جا ئز ہ لیاگیا ۔