لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی

بدھ 7 جنوری 2015 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2016/2015 ء کی انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی ۔ پولنگ 10 جنوری ہفتہ کے روز سیشن کورٹ میں ہوگی جس میں تین ہزار کے قریب خواتین وکلاء سمیت14263 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ 9 نشستوں کے لئے21 امیدوار میدان میں ہیں۔ صدر کی ایک سیٹ کے لئے حامد خان کے پروفیشنل گروپ کی جانب سے چوہدری اشتیاق احمد خاں جبکہ عاصمہ جہانگیرکے انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے ارشد جہانگیر خان جھوجہ آمنے سامنے ہونگے اور ان میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ ہوگا نائب صدر کی نشستوں پر6 امیدوار جہانگیر بھٹی ،اقبال خورشید مغل،جام خالد فرید،ساجد منور قریشی،ملک سلطان احمد اور نوید چغتائی میدان میں ہیں۔

نائب صدر ماڈل ٹاؤن کے لئے تین امیدوار سید تفسیر حیدر کاظمی،میاں عابد احمد اور ایم شہزاد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کی دو سیٹوں کے لئے پانچ امیدوار ادیب اسلم بھنڈر،بابر ہمایوں چوہان،جواد ملک،خرم میر اور سجاد بٹ آمنے سامنے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے رانا احسن اور میاں طاہر میں ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ مزید برآں فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے ایک خاتون سمیت تین امیدوار اجمل ملک،چوہدری فضاہر جٹ اور رفعت طفیل میدان میں اترے ہیں ۔

لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر میاں سلطان محمود اور آڈیٹر کے لئے اقبال ملک بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں ۔ ممبر ایگزیکٹو کی گیارہ سیٹوں کے لئے صرف آٹھ امیدواروں آصف طفیل،تحسین زہرہ کاظمی،خالدہ ارشاد،سردار رشید احمد،عاشق علی رانا،فلک صباء، انور خان اور نیک محمد چوہدری نے کاغذات جمع کروائے جنہیں الیکشن بورڈ نے کامیاب قرار دے دیا ہ

متعلقہ عنوان :