لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے23 لاکھ روپے انٹری فیس کی مد میں جمع

بدھ 7 جنوری 2015 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے الیکشن مین حصہ لینے والے امیدواروں سے23 لاکھ روپے انٹری فیس کی مد میں جمع ہوئے۔ الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی امیدواروں کو لاکھوں روپے کے جرمانے ادا کرنے پڑے۔

(جاری ہے)

10 جنوری کو منعقد ہونے والے لاہور بار کے الیکشن میں صدر کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے دو امیدواروں سے دو لاکھ پچیس پچیس ہزار نائب صدر لاہور بار کے چھ اور نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ کے تین امیدواروں سے ایک ایک لاکھ سیکرٹری کی دو نشستوں پر پانچ امیدواروں سے ایک ایک لاکھ روپے جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست پر الیکشن مین حصہ لینے والے دو امیدواروں سے پچاس پچاس ہزار روپے فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے میدان میں آنے والے تین امیدواروں سے چالیس چالیس ہزار روپے سیکرٹری لائبریری سے چالیس ہزار اور آڈیٹر کی سیٹ پر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدوار سے تیس ہزار روپے جبکہ ممبر ایگزیکٹو کی سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے آٹھ امیدواروں سے بیس بیس ہزار روپے فیس کی مد میں وصول کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :