انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے امریکی ڈاکٹر کو اغوا کرنے والے مجرم کو مختلف دفعات میں تین مرتبہ سزائے موت سنا دی
بدھ 7 جنوری 2015 23:23
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے امریکی ڈاکٹر کو اغوا کرنے والے مجرم کو مختلف دفعات میں تین مرتبہ سزائے موت سنا دی۔
(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج نے کوٹ لکھپت جیل ہائی سیکورٹی زون میں سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں امریکن ڈاکٹر ( وارس سٹائن ) کو اغوا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم حافظ عمران کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت تین مرتبہ سزائے موت پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر مزید چھ سال قید جبکہ مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔
استغاثہ کے مطابق کالعدم تنظم کے کارکن مجرم نے امریکن ڈاکٹر وارس سٹائن کو اغوا ء کر کے اس کی رہائی کے لئے اپنے ساتھی گرفتار طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 13 اگست 2011 ء کو مقدمہ درج کرکے چالان سماعت کے لئے خصوصی عدالت کو بھجوایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.