سانحہ کوٹ رادھا کشن میں گرفتار 2ملزمان کو 14,14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

بدھ 7 جنوری 2015 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) سانحہ کوٹ رادھا کشن میں گرفتار 2ملزمان کو 14,14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ دیگر 9 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو پولیس نے دو ملزمان سلیم وغیرہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کی درخواست کی فاضل جج نے پولیس کی درخواست پر دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ نو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

عدالتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے سانحہ میں مزید گرفتار گیارہ ملزمان کا چالان پراسیکوشن کے دفتر میں جمع کروا دیا ہے جس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ جیسے جانچ پڑتال کے بعد سماعت کے لئے خصوصی عدالت کو بھجوا دیا جائے گا۔ واضح رہئے کے مذکورہ ملزمان پر مسیح جوڑے کو زندہ جلانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :