ملک میں ہمارا بھی بہت خون بہا ہے،مولانا عبدالکبیر شاکر،

ہم نے سب سے زیادہ جنازے اٹھائے ہیں اس کے باوجود ہم ملکی عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں، رہنما اہلسنت والجماعت

بدھ 7 جنوری 2015 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ اس ملک میں ہمارا بھی بہت خون بہا ہے اور ہم نے سب سے زیادہ جنازے اٹھائیں ہیں اس کے باوجود ہم ملکی عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں ہمارے ہزاروں علماء ،طلباء،ذمہ داران اور کارکنوں کے قاتلوں کو بھی گرفتار کر کے سزاء موت دی جائے ان خیالات کا اظہاراہلسنت والجماعت کے ضلعی معاوٴن کنونیئر مولانا عبد الکبیر شاکر ،قاری عبد الولی فاروقی ،مولانا محب اللہ قریشی نے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سزاوٴں میں تفریق نہ کی جائے سنی عوام کے قاتلوں کو سزا نہ دیناکروڑوں لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے حکومت بلاتفریق تمام دہشت گردوں کو سزا دے اہلسنت والجماعت پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کے قائدین سمیت ہزاروں کارکنوں شہید ہوئے ہیں اورآج تک کسی قاتل کو سزاء نہیں ملی ہم ملکی عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بہت جلد ہمارے کارکنوں کے قاتل کو بھی سزاء موت دی جائے گئی انہوں نے مزید کہا کہ مدارس اور مساجد سے ہمیشہ احکام خداوندی اور پیغام رسالت کی صدائیں بلند ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی اصل دشمنی اسلام ہے کیوں کے وہ سمجھتے ہیں کہ جب تک روئے زمین پر مدارس قائم ہیں وہ اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔