ہم نے ہر پلیٹ فارم پر دہشت گردی کی مخالفت کی ہے ،مولانا محمد رمضان مینگل،

اپنے کارکنوں کو ہمیشہ پرامن رہنے کادرس دیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے،صوبائی امیر اہلسنت والجماعت

بدھ 7 جنوری 2015 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانامحمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر دہشت گردی کی مخالفت کی ہے اور اپنے کارکنوں کو ہمیشہ پرامن رہنے کادرس دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی نائب صدر مولانا عبدالحلیم کی سربراہی میں ملاقات کیلئے آنے والے وفدسے گفتگو کے دوران کیاوفد میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی سالار مولانا ندا محمد ‘ صوبائی نائب امیر ملک نادرشامل تھے مولانامحمد رمضان مینگل نے کہا کہ ہم نے ہر پلیٹ فارم پر دہشت گردی کی مخالفت کی ہے اور اپنے کارکنوں کو ہمیشہ پرامن رہنے کادرس دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے صرف مذہبی افرادکیخلاف کارروائیاں کرنے سے سیاسی و قوم پرست دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے جس سے ان کے حوصلے بلند ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں اگر ایک دہشت گرد سیاسی جماعت کیخلاف آپریشن کیا جائے تو پورے ملک کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیمی بل مدارس اور اہل مدارس کیخلاف گھناؤنی سازش ہے صرف مذہبی افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا مقصد لوگوں کو مذہب سے متنفر کر نا ہے مذہبی افراد کیخلاف کارروائی سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جس روپ میں بھی ہو ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف سیکورٹی اداروں سے تعاون کیا ہے اور کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے پر اس کے باوجود بھی انتظامیہ کا ہماری جماعت کیساتھ سوتیلہ پن سمجھ بالاتر ہے ہمارے کئی بے گناہ کارکنوں کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت علمائے اہلسنت کا اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرکے ایک بہتر پاکستان بنایاجاسکے۔