قو مو ں کے وسا ئل ،ثقا فت اور زبا نوں کو آئینی تحفظ دینا ہوگا، مالک بلوچ،

بلوچستان کے عوام کوا نسا نی حقو ق کے حوالے سے ابھی بڑی جد وجہد کرنی ہو گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 7 جنوری 2015 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ نے کہاہے کہ ملک میں قو مو ں کے وسا ئل ،ثقا فت اور زبا نوں کو آئینی تحفظ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام کوا نسا نی حقو ق کے حوالے سے ابھی بڑی جد وجہد کرنی ہو گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایس پی او کے زیر اہتمام ”قومی انسا نی حقوق پالیسی“ سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیاوزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاسی کا رکن کی حیثیت سے انہوں نے انسانی حقوق کیلئے جد وجہد کی ہے بلوچستان کے عام آدمی کو ہمیں اس کے تمام بنیادی حقوق بشمول ،صحت اور تعلیم کے حقوق سے متعلق شعور دینا ہو گا تاکہ استحصا لی طبقات یا بااثرا فراد کی جانب سے ان کے حقوق غصب نہ کئے جاسکیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اندرون بلو چستان کو اب تک تو21ویں صدی کی تر قی کی ہوا بھی نہیں لگی جہاں بھوک ،افلاس ،جہالت اور غر بت ہی ملے گی انہوں نے کہاہے کہ طو یل سیا سی جد وجہد کے نتیجے میں صوبو ں کو اختیارات ملے لیکن اب ہمیں اپنے تمام وسا ئل پر مکمل حق واختیا رکیلئے جد و جہد کر نی ہو گی وزیر اعلی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کیلئے جد وجہد کر نے والے ادارے اور کارکن تعلیم کی بہتر ی کیلئے جا ری مہم میں صو با ئی حکومت کی مدد کر یں۔

متعلقہ عنوان :