دہشتگردی خواجس روپ میں ہودینی قوتوں نے ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

بدھ 7 جنوری 2015 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحنان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ساز الدین اوردیگراراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں فوجی عدالتوں اور21ویں ترمیم کے حوالے سے قائد جمعیت کے موقف کومظلوم عوام کی بقاء اورتحفظ سے تعبیرکرتے ہوئے اس کی تائیدکی انہوں نے کہاکہ دہشتگردی خواجس روپ میں ہودینی قوتوں نے ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک سیمینارمیں مشرقی بائی پاس پرآپریشن کے حوالے سے بیان پرحیرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی اس نئی پالیسی سے سیاسی مفاد حاصل کرنے کی جستجومیں ہیں انہوں نے کہاکہ 21ویں ترمیم کی بنیاد پرجوپالیسی مرتب ہوگئی ہے اس سے بہت لوگ ذاتی مفادات کے تحت فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان کوپرامن رکھناہم سب کی خواہش ہے اوراس حوالے سے دینی قوتوں کی جدوجہد ایک تاریخی حقیقت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کودینی ماحول اورمسلمان کے وجود میں دیکھنے کی ہرکوشش کوبدنیتی اورسازش سے تعبیرکی جائیگی انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرقسم کی کوشش اورجدوجہد میں ظالم،مظلوم اورانصاف کے تقاضوں کونظرانداز کرنے سے خدانخواستہ کوئی اوربحران سرنہ اٹھائے انہوں نے کہاکہ ملک کوجنگ کے ماحول سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کی رائے اورکرداروقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہرکے اندرسیاسی مقاصد بٹورنے کیلئے موجودہ صوبائی حکومت غلطی کرنے سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بے انصافی یاظلم اورارتکاف ہواتواس سے 21ویں ترمیم مشکوک صورت اختیارکرجائیگی۔