کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات،اپنے تحفظات اور خدشات سے تحریری طور پر آگاہ کیا

بدھ 7 جنوری 2015 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،ملک عثمان اچکزئی، پیپلز پارٹی کے رہنماء بسم اللہ خان کاکڑ، ربانی کاکڑ جمعیت علماء اسلام کے وکیل احمد اور عطاء الحق نے صوبائی بیان الیکشن کمشنر بایزید سلطان سے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ملاقات کی وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر کو اپنے تحفظات اور خدشات سے تحریری طور پر آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور مخلتف محکموں باالخصوص انتظامیہ کی جانبدارانہ رویہ کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کی شکایا ت اور تحفظات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کی آخری مرحلے کو ہر صورت شفاف اور پر امن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے اپنی فرائض پوری ایمانداری اور دیانتداری کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائنگے آپ کی تجاویز اور خدشات کی پہلی فرصت میں مداوا کرینگے اور کسی کیساتھ ز یادتی اور ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔