نوجوان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہو جائیں تو ہمیں خطیر رقم خرچ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی،پنجاب ٹیچرز یونین

بدھ 7 جنوری 2015 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کا ظمی،امتیاز عباسی،رانا لیاقت،محمد سرفراز ،رانا انوار،جام صادق ،ملک سجاد اختر اعوان و دیگر نے صوبائی وزیرِتعلیم پنجاب رانا مشہود خاں کی طرف سے 5 لاکھ نوجوانوں پر مشتمل یونین کونسل کی سطح پر یوتھ فورس برائے امن بنانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صوبائی صوبائی وزیرِتعلیم پنجاب رانا مشہود خاں کے منصوبہ پر عمل درآمد کر لیا جائے تو ہم ملک میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس سلسلہ میں رانا مشہود خاں کی کاوشیں کابلِ تحسین ہیں اگر ہمارے نوجوان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہو جائیں تو ہمیں خطیر رقم خرچ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔اور اسی یوتھ فورس برائے امن سے ہم شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے بھی مدد لے سکتے ہیں۔جو بچے سکولو ں سے غیر حا ضر رہتے ہیں یا سکول چھوڑ جاتے ہیں اس فورس سے رابطہ کرکے بچوں کو سکولوں میں واپس لایا جا سکتا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام سکولوں میں سکاوٴٹنگ لازمی قرار دی جائے ۔بلکہ اسے نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ سکاوٴٹنگ کے ذریعے طالب علم نا گہانی صورتحال میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :