عوامی نیشنل پارٹی کی کو ئٹہ سے ژوب اور اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والے مسافروں کو بندوق کے نوک پر اغوا کرنے کی مذمت

بدھ 7 جنوری 2015 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روزکو ئٹہ سے ژوب اور اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والے مسافروں کو بندوق کے نوک پر اغوا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے معصوم شہریوں کو اغوا کرنا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔ اس سلسلے میں حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عام شہراؤں پر عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذ مہ داریاں پوری کریں لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ حکومت ہائے روز اخبارات اورا لیکڑونک میڈیا میں امن وامان کی بہتری کے دعوے کرکے تھکتے نہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔

جو حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ نہ کر سکا ہو اُسے حکمرانی کا حق ہر گز نہیں پہنچتا ۔

(جاری ہے)

عوام ہائے روز اغوا کاروں ،ٹارگٹ کلرز ،بھتہ خوروں کے ہاتھوں یرغمال ہوکر اجیرن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بیان میں حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ مغویوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات اُٹھائے ۔دریں اثناء باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں ضلع زیارت ،سنجاوی اور لورالائی عام شاہراہ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت اور ایک کی شدید زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امن وامان کی ناگفتہ بہہ صورتحال کا نوٹس لینے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بغیر کسی تاخیر اور تعطل کے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اور شر پسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزادی جائے۔