ایف سی اور دیوان گروپ کے مابین 113گاڑیوں کے سلسلے میں جاری تنازعہ کا خاتمہ، وزارت خزانہ نے امداد کی یقین دہانی کرادی،
ایف سی دیوان گروپ کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کر دئیے ، حکومت ملک سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد کرے گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار
بدھ 7 جنوری 2015 22:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) فرنٹیئر کنسٹیبلری اور دیوان گروپ کے مابین 113گاڑیوں کے سلسلے میں 6سالوں سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کے سلسلے میں وزارت خزانہ نے امداد کی یقین دہانی کرادی ایف سی دیوان گروپ کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کر دئیے حکومت ملک سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد کرے گی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک میٹنگ سے اظہار خیال کے دوران کیا میٹنگ میں فرنیٹیر کنسٹیبلری کے افسران اور دیوان گروپ کے نمائندوں کے علاوہ ایف بی آر کے افسران بھی موجود تھے ایف سی کو 113گاڑیوں کی فراہمی کے سلسلے میں دیوان گروپ اور ایف سی کے مابین سیلز ٹیکس ڈالر کی شرح میں اضافے کسٹم ڈیوٹی اور پینل سرچارج کا تنازعہ 2008سے چلا آرہا تھا اور دونوں ادارے ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے تھے اس تنازعے کو حل کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ کو درخواست کی تھی اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ کی قیادت میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیاوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دیوان گروپ کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ شرح کے مطابق ایف سی کے بقایا جات ادا کرے اور اگر اس رقم سے ایف سی کے حکام کو سیلز ٹیکس کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کا مسئلہ ہو تو اس سلسلے میں مذید ضروری فنڈز وزارت خزانہ فراہم کرے گی انہوں نے ایف سی حکام اور دیوان گروپ کو ہدایت کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف دائردرخواستیں واپس کر لیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں پر عائد جرمانہ معاف کر دیا جائے گا انہوں نے دونوں ایف سی اور دیوان گروپ کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کرلیں تاکہ مسائل ختم ہوسکیں انہوں نے کہاکہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درپیش ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے بھرپور تعاؤن کرے گی اور ایف سی کو گاڑیوں کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
-
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
میں کیوں معافی مانگوں؟ عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جواب
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.