دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا ہے، اسحاق ڈار ،

اس وقت تک نقصانات 100 بلین ڈالرسے تجاوز کرچکے ہیں، سعودی سفارت خانے کے چارج ڈی آفئیر جاسم الخالدی سے ملاقات ، سعود ی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے یہ صرف پاکستان کی جنگ نہیں ہے ہر مشکل وقت میں سعودی حکومت پاکستان کی امداد کرے گی،جاسم الخالدی

بدھ 7 جنوری 2015 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا ہے اس وقت تک نقصانات 100 بلین ڈالرسے تجاوز کرچکے ہیں سعودی سفارت خانے کے چارج ڈی آفئیر جاسم الخالدی نے کہا ہے کہ سعود ی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے یہ صرف پاکستان کی جنگ نہیں ہے ہر مشکل وقت میں سعودی حکومت پاکستان کی امداد کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں اپریشن ضرب عضب کے بارے میں تفصیلی طورپر اگاہ کیا اور بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس وقت تک 100بلین ڈالرکا نقصان ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی وجہ سے لاکھوں قبائلی بے گھر ہوچکے ہیں اور انہیں دوبارہ اپنے گھروں کو بھجوانے کے لئے بھی پاکستان کو ایک بڑے امداد کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے سعودی حکومت کی جانب سے ہر مشکل مرحلے پر پاکستان کی مدد پر سعود ی حکومت کا شکریہ ادا کیا انہوں نے سعودی عرب کے مرمانروا شاہ عبداللہ کی صحت کے بارے میں بھی پاکستانی حکومت اور عوام کی تشویش سے اگاہ کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر جاسم الخالدی نے کہا کہ سعودی حکومت ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کرے گاشیخ جاسم الخالدی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہ عبداللہ کی صحت بارے تشویش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شاہ عبداللہ کی صحت روزبروز بہتر ہو رہی ہے اس موقع پر انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے آزادکشمیر کے صدر مقام مظفر آباد کے چیلہ بانڈی روڈ کیلئے 206ملین سعودی ریال کے قرضے کا خط بھی دیا یہ قرضہ صرف 2فیصد کی شرح پر دیا گیا جو 20 سالوں میں واپس کیا جائے گاجبکہ اس قرضے میں 5سال کا وقفہ بھی دیا گیا ہے وفاقی وزیر خزانہ نے سعودی حکومت کی جانب سے امداد کی فراہمی پران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :