عسکری وسیاسی قیادت پسند وناپسند کے بجائے ملکی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کریں، الطاف حسین،
حکومت مولانا عبدالعزیز سمیت سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کرے، بیان
بدھ 7 جنوری 2015 22:39
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے عسکری و سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش مسائل کی روشنی میں پسند ناپسند کے بجائے ملک کے وسیع تر مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کریں کیوں کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے بین الاقوامی تناظر کی روشنی اور جنوبی اور وسطی ایشیا سے متعلق عالمی قوتوں کی موجودہ سوچ کے حوالے سے وفاقی حکومت اور تمام عسکری قیادت و ذرائع سمیت سچ اور حق کا ساتھ دینے والے تمام کالم کاروں، اینکر پرسنز، رپورٹرز، تجزیہ نگاروں، سیاسی وعلاقائی تجزیہ نگاروں، بین الاقوامی امور کے ماہرین اور ملکی وبین الاقوامی سیاست سے متعلق مختلف مکاتب فکر سے گزارشات کرتے ہوئے کہا کہ 4 جنوری کو لاہور کے لبرٹی چوک پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کرنے والے افراد پر انتہا پسند افراد نے حملہ کرکے تقریب میں شامل افراد کو لہولہان بھی کردیا، ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف اسلام آباد اور کراچی میں 2 مستند ایف آئی آر درج کرائے جانے کے باوجود مولانا عبدالعزیز نہ صرف قانون کی گرفت سے آزاد ہے بلکہ کھلے عام خطابات بھی جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت کا فرض ہے کہ وہ مولانا عبدالعزیزسمیت سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کرے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.