نیب نے کرپشن، بدعنوانی اورعام عوام سے دھوکہ دہی کے الزامات پرمحمداحمدندیم سکورٹیز(ایس ایم سی ۔پرائیویٹ)لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری کوگرفتارکرلیا

بدھ 7 جنوری 2015 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) قومی احتساب بیورونیب نے 94.4ملین روپے کی کرپشن، بدعنوانی کی اقدامات اورعام عوام کے ساتھ بڑے پیمانے پردھوکہ دہی کے الزامات پرمحمداحمدندیم سکورٹیز(ایس ایم سی ۔پرائیویٹ)لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری منصوبہ احمدجنجوعہ کوگرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق جاری تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہواہے کہ ملزم نے ایک دوسرے کے ساتھ مل لوگوں کوزبردست منافع کالالچ دیکران کے لین دین ،کاروبار،سرمایہ کاری کیلئے قائل کیااوراس طرح عام عوام کوبڑے پیمانے پرلوٹ مارکی اوربعدازاں رقم واپس کرنے سے انکارکردیا،ملزمہ کواحتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش کردیاگیاتھا،عدالت نے ملالہ کو14روزہ جسمانی ریمانڈرمنظورکرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :