جاپان میں بھی خالق کائنات کے محبوب ﷺکایوم ولادت انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا،

ٹوکیومیں مقیم سینئرپاکستانی اورنوجوانوں کی سماجی اورعالمی تنظیم پاکستان ویلفیئرکونسل ٹوکیوکے بانی عبدالحفیظ لون کی رہائشگاہ پاکستان ہاوٴس ٹوکیومیں میلادالنبیکیتقریب کا انعقاد ، بندہ کاایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوتاجب تک وہ آقاﷺ کو دنیاکی ہرشے سے زیادہ محبوب نہیں رکھتا،عبدالحفیظ لون کا خطاب

بدھ 7 جنوری 2015 22:30

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) جاپان میں بھی خالق کائنات کے محبوب ﷺکایوم ولادت انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔اس موقع پر ٹوکیومیں مقیم سینئرپاکستانی اورنوجوانوں کی سماجی اورعالمی تنظیم پاکستان ویلفیئرکونسل ٹوکیوکے بانی ومرکزی صدربین الاقوامی سماجی شخصیت ،روٹری انٹرنیشنل ایوارڈیافتہ ،الہ دین گیلری کے منیجنگ ڈائریکٹرعبدالحفیظ لون نے اپنی رہائشگاہ پاکستان ہاوٴس ٹوکیومیں میلادالنبیکے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالحفیظ لون نے کہاکہ جب رسول ہی ایمان کامل کی اصل پہچان ہیں نبی اکرم نے خودارشادفرمایاکہ بندہ کاایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوتاجب تک وہ مجھے دنیاکی ہرشے سے زیادہ محبوب نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

کائنات کی تخلیق بھی نبی اکرمکی مرہون منت ہے ،خودخداان کاعاشق ہے یہ ساراجہاں آپ کی خاطرتشکیل دیئے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کاقرآن کریم میں ارشادہے کہ وہ یعنی اللہ تعالیٰ اوراس کے فرشتے محمدپردرودبھیجتے ہیں ،مومنوں پربھی فرض ہے کہ کہ وہ بھی ان پردرودسلام بھیجیں ،پھراللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کوآسمانوں اورعرش کی سیرکرائی اورپھروہ خالق کے اتنے قریب ہوگئے کہ صرف قوسنین کافاصلہ رہ گیا،یہ شان کسی اورپیغمبرکے حصہ میں نہیں آئی اسی لئے توآپ کومحبوب کبریاامام الانبیاء کاخطاب دیاگیا۔

عبدالحفیظ لون نے کہاکہ بارہ ربیع الاول ہمارے لئے عیدین سے بھی بڑھ کرخوشی کادن ہے ،اس دن توہمارے جہانوں کی ولایت کے مالک اورخداکے محبوب رحمت العالمین اس دنیامیں تشریف لائے وہ گھڑی کتنی مبارک اورسعیدتھی یہ توخالق دوجہاں ہی کوعلم ہے مگرانسانی بصیرت کہتی ہے کہ وہ دنیاکی تاریخ کامبارک اورمتبرک ترین دن تھاکیونکہ اس روزکے بعدجہالت کی تاریکیاں اجالے میں بدل گئیں ۔

نبی کریمنے انسانیت کومحبت،امن ،اخوت اورانصاف کاایسادرس دیاکہ رہتی دنیاتک ان کایہ چارٹرانسانیت کی فلاح وبہبود کاضامن رہے گا،عبدالحفیظ لون جاپان والانے مزیدکہاکہ عیدمیلادالنبیکے مبارک موقع پرجب رب کائنات ہم پراپنی نعمتوں اورشفقتوں کے خزانے کھول دیتاہے ایسے میں ہمیں حضورکے اسوہ حسنہ کی پیروی کرنے کاعزم اوران کی تعلیمات کودوسروں تک پہنچاناچاہئے بلکہ ہمیں اپنی زندگی ان خوبصورت تعلیمات کے مطابق بھی ڈھالناچاہئے تاکہ ہماری زندگی مثالی ثابت ہوسکے ۔

موجودہ حالات اس امرکے متقاضی ہیں کہ ہم اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے آپ کی تعلیمات کودوسروں تک پہنچائیں تاکہ اقوام عالم کواس امرکااحساس ہوکہ دنیابھرمیں انسانی تعلیمات کاعلمبردارصرف اورصرف دین اسلام ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقوام عالم میں دین کے تیزی سے پھیلتے ہوئے رجحان کے پیش نظروطن عزیزکے علماء ودانشوروں خصوصاًصحافیوں کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ نہ صرف وطن عزیزبلکہ بیرون ملک نوجوان نسل کوسیرت طیبہ سے روشناس کرائیں تاکہ دین اسلام کوافراتفری کے عالم میں نیک پیغامات کے ساتھ پوری دنیامیں پھیلایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :