بنگلہ دیشی سفارت کار کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، امریکی عدالت

بدھ 7 جنوری 2015 22:26

بنگلہ دیشی سفارت کار کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، امریکی عدالت

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)ایک امریکی عدالت نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی سفارت کار اور ان کی اہلیہ کو اپنے ایک ملازم کو اجرت دیے بغیر جبری طور پر کام کرانے کے مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

امریکی ضلعی جج سڈنی اسٹائن نے نیویارک میں مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ بنگلہ دیشی سفارت کار اور ان کی اہلیہ کو استثناء حاصل نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک بھارتی سفارت کار پر اسی نوعیت کے الزامات سامنے آنے کے بعد اس بنگلہ دیشی سفارت کار پر بھی مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ منیرالاسلام اب مراکش میں بنگلہ دیشی سفیر ہیں۔