Live Updates

اسلام آباد،40دن تک مسلسل غیر حاضری، عمران خان پر ممبر شپ کی منسوخی کی تلوار لٹک گئی ، ڈپٹی سپیکر نے اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر ایوان کی توجہ دلادی

بدھ 7 جنوری 2015 22:20

اسلام آباد،40دن تک مسلسل غیر حاضری، عمران خان پر ممبر شپ کی منسوخی کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) 40دن تک مسلسل غیر حاضری، پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان پر ممبر شپ کی منسوخی کی تلوار لٹک گئی ، ڈپٹی سپیکر نے اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر ایوان کی توجہ دلادی، عمران خان اب اپنے استعفے کی منظوری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے محتاج نہیں رہے، بلکہ اس کے بغیر ہی وہ اپنی نشست سے دستبردار ہونے کیلئے ”کوالیفائی“ کرگئے ۔

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین 17 جون 2014ء سے تاحال ایوان سے بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر ہیں جو مسلسل 40 دن سے زائد بنتے ہیں اس سلسلے میں ایوان کو آگاہ کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں جب” آن لائن“ نے پارلیمانی ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور 1973ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دستور کی شق 64 کی ذیلی شق 2 کے تحت 40روز تک مسلسل ایوان کی چھٹی کے بغیر غیر حاضری پر ممبر شپ ختم ہوسکتی ہے اور اس سلسلے میں اگر کوئی بھی رکن قومی اسمبلی ایوان میں اٹھ اس معاملے کو اٹھائے تو دستور کی شق 64کی ذیلی شق 2 کے تحت کارروائی عمل میں آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی اسمبلی نے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 40 کے تحت کوئی رکن جو اسمبلی کے کسی اجلاس سے غیر حاضری کی اجازت حاصل کرنا چاہتا ہو سپیکر کے نام ایک تحریری درخواست دے گا جس میں اپنی غیر حاضری کی وجوہات بیان کرے گا اسی قاعدہ کے ذیلی قاعدہ 1 کے تحت درخواست موصول ہونے پر سپیکر فوری طور پر سوالات کے بعد اگر کوئی ہوں تو لیکن دن کا کوئی دوسرا کام شروع کرنے سے قبل بحث کے بغیر سوال پیش کرے گا کہ رخصت دی جائے۔

جب کوئی رکن ایسی درخواست دینے سے قاصر یا معذور ہو کسی دوسرے کی پیش کردہ تحریر پر یا بعد الوقوع درخواست کی بنیاد پر اسمبلی کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ قاعدہ 41 کے تحت اگر کوئی رکن جسے ان قواعد کے تحت غیر حاضری کی اجازت دی گئی ہو اس مدت کے دوران اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے جس کے لئے اسے غیر حاضری کی اجازت دی گئی ہو اس کی غیر حاضری کی اجازت کا جاری حصہ اس کے غیر حاضر ہونے کی تاریخ سے ساقط ہو جائے گا۔

قاعدہ 42 کے تحت سیکرٹری ایک رجسٹر بنوائے گا جس میں ہر اجلاس میں ہر رکن کی حاضری درج کی جائے گی اور یہ رجسٹر اراکین کے معائنے کے لئے دستیاب ہوگا۔ قاعدہ 43 کے تحت کوئی رکن آرٹیکل 64 کی شق 1 کے تحت سپیکر کے نام اپنی دستخط شدہ تحریر کے ذریعے استعفیٰ دے سکتا ہے۔ اسی قاعدے کے تحت کوئی رکن سپیکر کو تحریری استعفیٰ دے اور اسے مطلع کرے کہ استعفی رضاکارانہ یا حقیقی ہے ۔؎

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :