امیرجماعةالدعوة اسلام آباد شفیق الرحمن کی شکرگڑھ ،ظفروال میں بھارتی فوج کی طرف سے بلاجوازفائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 7 جنوری 2015 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) امیرجماعةالدعوة اسلام آباد شفیق الرحمن نے شکرگڑھ ،ظفروال میں بھارتی فوج کی طرف سے بلاجوازفائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سرحدی دہشت گردی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی چوکیوں اور شہریوں پربار بار فائرنگ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پول ایک بار پھر کھل گیا ہے نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد مسلم کش فسادات اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے سرحدوں پر دباوٴ بڑھایاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے فرقہ واریت و گروہی اختلافات کے خاتمہ اور اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے شفیق الرحمن نے کہاکہ کنٹرول لائن پر جارحیت بھارت کی جانب سے کھلا اعلان جنگ ہے اس پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ امریکہ و بھارت پاکستان کو دباوٴ میں لاکر اپنے مذمو م منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔مضبوط پیغام نہ دیا گیا تو وہ جارحیت سے باز نہیں آئے گا۔ بھارت پاکستان کو اندرونی وبیرونی طورپر غیرمستحکم کرنے کے لیے خارجیوں کے ذریعے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہاہے

متعلقہ عنوان :