سپریم کورٹ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا پر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت آج تک ملتوی کر دی

بدھ 7 جنوری 2015 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) سپریم کورٹ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا پر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت آج جمعرات تک ملتوی کر دی ہے جبکہ سوات میں قتل کے مقدمے میں مبینہ طورپر ملوث عمرخطاب کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیاہے ،سزائے موت کے ملزم عبدالحمید کی درخواست کی سماعت اکیس جنوری تک کے لیے ملتو ی کردی گئی ،چیف جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیے ہیں کہ نظرثانی کے فیصلے پر مزید نظرثانی کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

آپ اس حوالے سے قانون کا مزید مطالعہ کر کے آئیں سزائے موات کے دو قیدیوں عطاء اور محمد اعظم کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے ملزمان کے وکیل طارق عزیز کو کہا کہ نظرثانی کے فیصلے پر مزید نظرثانی کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔ آپ اس حوالے سے قانون کا مزید مطالعہ کر کے آئیں جس کے بعد مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :