کراچی ، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا 14ویں دو سالہ کنونشن کا اعلان ، کنونشن 22مارچ کو شروع ہوگا
بدھ 7 جنوری 2015 22:10
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)نے 14ویں دو سالہ کنونشن کا اعلان کر دیا ہے ۔دو روزہ کنونشن 22مارچ کو شروع ہوگا جس کا مقصد سندھ میں ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ، طبی اخلاقیات اورنوجوان ڈاکٹروں کی کیرئیر کاؤنسلنگ ہے ۔کنونشن میں سندھ بھر کے ماہرین صحت، کنسلٹنٹ ، نجی و سرکاری طبی یونیورسٹیز کے پروفیسرز شریک ہوں گے۔
کنونشن کی خاص بات صوبے بھر کے میڈیکل کے طلبہ کی شرکت ہوگی جو کہ کیریئر کاؤنسلنگ کے لیے پیما کے دو سالہ کنونشن کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ دوسالہ کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے بدھ کو کراچی کے مقامی کلب میں ملک کے مایہ ناز طبی ماہرین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں انڈس اسپتال کے سربراہ اور امراض قلب کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری ،ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر پروفیسرآف میڈیسن ڈاکٹر اعجاز وہرہ ، قومی ادارہ برائے امراض خون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر شمسی ،ماہر امراض سینہ و پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر ،چلڈرن کینسر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیمویل اشرف، آنکھوں کے امراض کے ماہراور کنونشن کے صدر ڈاکٹر مصباح العزیز ، جلدی امراض کے ماہر اور پیما سندھ کے صدر ڈاکٹر عبد القادر سومرو، پیٹ کے امراض کے ماہر اور کنونشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سعد خالد نیاز،قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹر احمد سلمان غوری ، آغاخان اسپتال کے سینئر ریڈیالوجسٹ اورپیما کراچی کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین ، پیما کراچی کے سیکریٹری اور خون کی بیماریوں کے ماہر ثاقب انصاری سمیت دیگر ماہرین بھی شامل تھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.