وزارت کیڈ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے لحاظ سے تسلی بخش قرار د یا ،

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں کو12 جنوری کو کھولنے کا اعلان

بدھ 7 جنوری 2015 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)وزارت کیڈ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے لحاظ سے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں کو12 جنوری کو کھولنے کا اعلان کردیا۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

07 جنوری 2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کے قیصر مجید نے بتایا کہ سانحہ پشاور کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو سیکور کیا جارہا ہے جس کیلئے سکولوں کی چار دیواری پر خاردار تاروں کا جال بچھایا جارہا ہے،اس کے علاوہ جن سکولوں کی دیواریں کمزور اور چھوٹی ہیں ان کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

فنڈ کی کمی کے باعث فائنانس ڈویژن کو بھی وزارت کیڈ کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں سیکورٹی انتظامات کے لئے فوری فنڈ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے،یہ تمام انتظامات 11 جنوری تک مکمل کرکے 12 جنوری کو وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔۔