دہشت گردوں سے اپنے بہن بھائیوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے،زیر تربیت کارپورلرزکا عزم ، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ کا5گھنٹے طویل دورہ،
زیر تربیت کارپورلرز کے کلاس روم بھی گئے ، غیر رسمی انداز میں خطاب ،کارپورلرز کے تربیتی پروگرام کی تعریف ،رائیونڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانیوالے ایلیٹ کمانڈوزسے ملاقات ،بہادری پر شاباش دی
بدھ 7 جنوری 2015 21:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ کا5گھنٹے طویل دورہ کیا ،وزیراعلیٰ نے زیر تربیت کارپورلرز(Corporals)کے تربیتی پروگرام اور فائرنگ رینج کا معائنہ کرنے کے ساتھ اعلی سطح کے اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
وزیراعلیٰ نے زیر تربیت کارپورلرز کے کلاس روم کا بھی دورہ کیا اور ان سے غیر رسمی انداز میں خطاب کے دوران تربیتی معیارکی تعریف کرتے ہوئے پاک آرمی، پنجاب پولیس اور ترکی کے ماہرین کا شکریہ ادا کیا- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے میری درخواست پر ترک پولیس کے ماہرین لاہور بھجوائے جو کارپورلرزکو تربیت دے رہے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں-وزیراعلیٰ نے کہا کہ کارپورلرز کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق ہورہی ہے- اس موقع پرزیر تربیت کارپورلر الیکٹریکل انجینئرباسط امین نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے وژن کے مطابق فرائض سرانجام دیں گے اور دہشت گردوں سے اپنے بہن بھائیوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جان بھی قربان کردیں گے-وزیراعلیٰ نے کارپورلر کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو آپ جیسے جوانوں پر فخر ہے- وزیراعلیٰ نے رائیونڈ کے علاقے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے آپریشن میں حصہ لینے والے ایلیٹ پولیس کے کمانڈوزسے ملاقات کی اورانہیں شاباش دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.