وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

بدھ 7 جنوری 2015 20:22

وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جنوری۔2015ء) وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فدا نامی شخص کا تعلق ساہیوال سے ہے جس نے سیکریٹریٹ کے دروازے پر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تو پولیس نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ تاحال خود سوزی کی کوشش کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔