غیر قانونی سمز کی بندش: ٹیلی کام کمپنیوں کا ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ، حکومت نے مان بھی لیا

منگل 6 جنوری 2015 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء) ملک میں کام کرنی والی ٹیلی کام کمپنیوں نے غیر قانونی سمز کو بند کرنے کیلئے حکومت سے ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سمز بند کرنے سے انہیں مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ مطالبہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا اور وزیر خزانہ نے یہ مطالبہ تسلیم بھی کر لیا۔ حکومت اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کے مطابق 12جنوری سے 28کے درمیان نئی سم جاری کرنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی جبکہ نادرا سے سم کی قانونی حیثیت کی تصدیق کرنے کی فیس بھی 39روپے فی سم سے کم کر کے 10روپے فی سم کر دی گئی ہے۔