اپنے ہاتھ کاٹ کر کوئی خوش نہیں ہوتا لیکن یہ مجبوری تھی،میرحاصل بزنجو

منگل 6 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)سینٹ میں 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ کا ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ پاکستان میں آج کا دن بہت بڑا دن ہے آئینی بل کو پاس کرنے پر کچھ زیادہ خوشی نہیں ہے کیونکہ اپنے ہاتھ کاٹ کر کوئی خوش نہیں ہوتا لیکن یہ مجبوری تھی۔

(جاری ہے)

ریاست کو بچانے کیلئے یہ ترمیم کرنا ہماری ضرورت تھی ۔ قانون بنانے سے ریاست مضبوط نہیں ہوتی ہے آج پوری قوم کھڑی ہے اب شلٹر کی بنیاد ختم ہوگئی اب ہر حالت میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا ہماری جماعت کیلئے اس ترمیم کو قبول کرنا بڑا مشکل تھا لیکن ہم نے زہر کا گھونٹ پیا اب یہ آخری چانس ہے اور اب ہمیں گڈ اور بیڈ مین نہیں جانا ہوگا ورنہ یہ جنگ نواز شریف نہیں بلکہ پوری ریاست ہارے گی۔