مدرسے سینکڑوں سال سے ہیں لیکن 80 ء کی دہائی میں ان کا نظام بدلا گیا،افراسیاب خٹک

منگل 6 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)سینٹ میں 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ کا ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے اے این پی کے افرا سیاب خٹک نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے بڑی دیرسے فیصلے کئے یہ پہلے کرنے چاہئیں تھے پہلے ہی دن سے ہمیں امریکہ کی جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہئیے تھے جس کے لئے ہم نے بہت نقصان اٹھایا یہاں تک کہ ہم نے اپنے بچوں کے جنازے اٹھائے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے ہم دہشت گردی کے خلاف ایک ہوگئے ہیں‘ سیاسی کارکن فوجی عدالتوں کے مخالف ہیں یہ مارشل لاء کی عدالت نہیں ہے بلکہ جمہوری حکومت نے بنائی ہے کیونکہ ہم حالت جنگ میں ہیں جس کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے۔ مدرسے ہمارے خطے میں سینکڑوں سال سے ہیں لیکن 80 ء کی دہائی میں مدرسوں کا نظام بدلا گیا ہے افغان پالیسی کی وجہ سے دہشت گردی بڑھی ہے‘ نئے افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان آنے کے بعد حالات مختلف ہوگئے ہیں اور دہشت گردی کی جنگ میں دونوں ممالک کام کریں گے جس سے پاکستان میں مکمل طور پر امن قائم ہوگا۔