ایسا اتحاد پہلے کبھی نظر نہیں آیا،سینیٹر مظفرشاہ

منگل 6 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)سینٹ میں 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ کا ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے مظفر شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرکھڑی ہوئیں اور ایسا اتحاد پہلے کبھی نظر نہیں آیا لیکن اب پاکستان کی بقاء کو بہت سنجیدہ خطرہ ہے نیشنل ایکشن پلان بھی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بنایا گیا جبکہ فوجی عدالتوں کا دو سالہ قیام بھی عمل میں لایا گیا کیونکہ حکومت کا کام عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے اور اب ہمیں قومی سلامتی کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔