پوری قوم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے، رشیڈ گوڈیل ،

الطاف حسین کی بات پہلے سے مان لی جاتی تو آج دہشت گردی ختم ہو جاتی ،میڈیا سے گفتگو

منگل 6 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشیڈ گوڈیل نے کہا ہے کہ حق کی فتح اور باطل کو شکست ہوئی ہے اب پوری قوم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن الطاف حسین نے کئی سال پہلے اس پر کیا تھا کہ آرمی چیف راحیل شریف غلط کیس فائل کرنے والوں کا بھی محاسبہ کریں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر الطاف حسین کی بات پہلے سے مان لی جاتی تو آج دہشت گردی ختم ہو جاتی لیکن آج پوری قوم سمیت سیاسی جماعتوں نے مان لیا اور آج کے بل کی منظوری کے بعد دہشت گرد اور اسلام علیحدہ ہوگیا اور آج حق کی جنگ کا فتح کا دن ہے اورباطل کو شکست ہوئی کیونکہ باطل مٹنے کے لئے ہوتا ہے ۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی درخواست کی کہ جو بھی کسی شہری کے حوالے سے غلط کیس فائل کرے اس کا بھی محاسبہ کیا جائے۔