چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک نے کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی موجودگی کا نوٹس لے لیا

منگل 6 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی برانچ رجسٹری میں کیس کی سماعت کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ بااثر شخصیات نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس قائم کررکھے ہیں اور انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کنکشن حاصل کررکھے ہیں جس سے نہ صرف بورڈ کا سسٹم تباہ ہورہا ہے بلکہ ان غیر قانونی کنکشنز سے صاف پانی بھی آلودہ ہورہا ہے اور ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں اس سلسلے میں لوگوں کو پانی کی سپلائی بھی ناممکن ہوکر رہ گئی ہے ۔

چیف جسٹس نے اس پر نوٹس لیا ہے اور تمام متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں